لاہور،گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

پیر 30 نومبر 2020 23:35

لاہور،گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 12 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اداکار ،گلوکار علی ظفر کی درخواست پر ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج امیتاز علی نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت سے آج بیان پر جرح نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ میں ابھی کراچی سے آئی ہوں جس کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوں، عدالت آئندہ سماعت پر جرح کرنے کا حکم دے، عدالت نے اداکارہ عفت عمر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے عفت عمر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

عدالت کے روبرو علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ،میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دی