Live Updates

مریم نواز نے اپنی تقریر میں کورونا ایس او پیز کا مذاق اڑایا، فواد چوہدری

ایسے مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں، خدا کرونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 30 نومبر 2020 21:06

مریم نواز نے اپنی تقریر میں کورونا ایس او پیز کا مذاق اڑایا، فواد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی تقریر میں کورونا ایس او پیز کا مذاق اڑایا، بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراھی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ ’’ مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کرونا SOPs کا مذاق آڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے، ماسک نہ پہن کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاھتے ہیں، خدا کرونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے‘‘۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’ بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراھی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے‘‘۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات