جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے، وسیم خان کی یقین دہانی

منگل 1 دسمبر 2020 15:20

جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین اورذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے،ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔