ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں ،3منشیات فروش گرفتار

منگل 1 دسمبر 2020 16:12

ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں ،3منشیات فروش گرفتار
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سماجی برائیوں اور سماج دشمن عناصروں کے خلاف جاری مہم کے دوران سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ارشاد شاہانی نے دو الگ الگ کاروائیاں کرتے ہوئے ایوب کنڈراہ چوک ، ملاکاتیار ریلوے پھاٹک اور بہرانی محلہ نزد ریلوے اسٹیشن پر تین منشیات فروشوں انور پسیو ، مور کولہی اور امان اللہ پسیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 110 گرام چرس اور 250 عدد مین پڑی برآمد کر کے منیشات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں جبکہ ٹنڈوغلام حیدر پولیس نے بھی کاروائیاں کرتے ہوئے پتافی پھاٹک ، کھوسہ پھاٹک ، جی جی بس اسٹاپ اور درگاہ بہادر شاہ پر کاروائیاں کر کے چارکچی شراب کی فروخت میں ملوث ملزمان سنیل کولہی ، والجی کولہی ، شاموں کولہی اور کرشن کو لہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 400 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :