لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے 20جنوری تک جواب طلب

منگل 1 دسمبر 2020 16:21

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکیوٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے 20 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ملٹری کورٹ سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ اخبارات کے ذریعے عزیر بلوچ کو ملٹری کورٹ سے سزا سنائے جانے کا علم ہوا شائع ہونے والی خبروں سے معلوم ہوا ہے عزیر بلوچ کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے عزیر بلوچ کی سزا کے حوالے سے تاحال کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ملٹری کورٹ نے اہم ملکی راز دوسرے ملک کی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کے جرم میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو سزا سنائی تھی، جس پر پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اپیل پر ہمیں نوٹس نہیں ملا، عدالت نے وفاقی حکومت کو از سر نو نوٹس جاری کردیے عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے 20 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔