اغواء کر کے بچہ بھکاریوں کو دینے والا اغوا کار دکانداروں کے ہتھے چڑھ گیا،پولیس کے حوالے کر دیا گیا

منگل 1 دسمبر 2020 16:46

اغواء کر کے بچہ بھکاریوں کو دینے والا اغوا کار دکانداروں کے ہتھے چڑھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) اغواء کر کے بچہ بھکاریوں کو دینے والا اغوا کار دکانداروں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ساندہ میں موجود پان شاپ دکانداروں نے پانچ سالہ بچے کے اغوا ء کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

اغواء بچے کو اٹھا کر لایا اور ساندہ کے علاقے میں پان شاپ پر چیزیں دلواتا رہا۔دکاندار نے شک پر اغوا ء کار کر روکا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی ۔دکاندار کو اغوا ء کار کی حرکات مشکوک لگی تو دیگر دکانداروںنے ملزم کو پکڑ لیا اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع دی ۔ پولیس کے مطابق علی نامی ملزم نے 4 سالہ حمزہ کو اغوا ء کرنے کی کوشش ۔

متعلقہ عنوان :