ڈاکٹرز عمل گروپ کی طرف سے شاندار ڈنر کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:31

ڈاکٹرز عمل گروپ کی طرف سے شاندار ڈنر کا اہتمام
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹرز عمل گروپ کی طرف سے شاندار ڈنر کا اہتمام جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر فاروق بنگش مہمان خصوصی تھے،جبکہ یہ ڈنر ڈاکٹر بلال ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں اور ڈاکٹر کنزہ بلال نفرالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کے اعزاز میں دیاگیا

ڈنر کی تقریب میں چیف کنلسٹنٹ و پلموناجوسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کے علاوہ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش اور ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ڈاکٹر کنزہ بلال کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ تمام ڈاکٹرز ہماری ٹیم اور ڈاکٹرز عمل گروپ کا حصہ ہیں جبکہ ہم ناصرف مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کا جذبہ رکھتے ہیں جس کو جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :