کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کے مسائل حل کرکے ریلیف دینا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:34

کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کے مسائل حل کرکے ریلیف دینا ہے،ڈپٹی کمشنر ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کے مسائل حل کرکے ریلیف دینا ہے جس کے لیے ہر محکمہ میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل کو حل کیا جارہاہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے آج تحصیل آفس جہلم میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل اور ان کے حل کیلئے احکامات دینے کے بعد دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، تحصیلدار جہلم محمد منیر خان کے علاوہ محکمہ مال کے تمام افسران گردآور پٹواری رجسٹری محرر موجود تھے اس موقع پر عوام نے انہیں محکمہ مال کے ضمن میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار خان کو مسائل حل کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیلدار جہلم محمد منیر خان سے کہاکہ محکمہ مال میں شکایات بہت کم آئیں ہیں جبکہ محکمہ مال کے تمام افسران اور ملازمین کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے جسے یقینی بنانا آپ کی سب کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہاکہ جس طرح حکومت پنجاب نے کرپشن کا باب بند کرکے ضلعی انتظامیہ کا عوام سے رابطہ بڑھایا ہے اس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے جبکہ زندگی کے ہر شعبے میں چاہے اس کا تعلق صحت تعلیم اور دوسرے محکموں سے ہو عوام کی بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا اور کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ خوبصورت بات یہ ہے کہ اس کھلی کچہری میں حکومت پنجاب کی بنائی گئی ایس او پیز پر مکمل طور عمل کیاگیا ہے