گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل اختر کی الوداعی ملاقات

چیئرمین ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرسندھ کو پورٹ کی کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی

منگل 1 دسمبر 2020 22:22

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرہائوس میں الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میںکراچی پورٹ ٹرسٹ کی فعالیت ، آپریشنل دائرہ کارکو بڑھانے اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میںچیئرمین ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرسندھ کو پورٹ کی کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا قومی معیشت میں کلیدی کردار ہے پورٹ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بنانا انتہائی نا گزیر ہے موجودہ حکومت ،پورٹ کے مسائل ، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے کراچی پورٹ کی اہمیت بہت بڑھ جائے گی اس وقت گوادر اور کراچی پورٹس قومی ترقی میں انتہائی اہم ہیں ۔گورنرسندھ نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین آپ نے پورٹ کی ترقی کے لئے قابل قدر اقدامات اٹھائے اسی وژن سے اداروں کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :