ایک اور کن کا کورنا ٹیسٹ مثبت ، قومی اسکواڈ کے 54میں سے کل 8افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے ، پی سی بی

چوتھی ٹیسٹنگ کل ہوگی ، منفی آنے کی صورت میں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت سے منظوری کے بعد ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان

بدھ 2 دسمبر 2020 14:11

ایک اور کن کا کورنا ٹیسٹ مثبت ، قومی اسکواڈ کے 54میں سے کل 8افراد کے ٹیسٹ ..
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل مزید ایک رکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے اور اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کے متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کے بعد پی سی بی ایک اپ ڈیٹ جاری کردی جس کے مطابق اب تک پہلے، تیسرے اور چھٹے روز ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں قومی اسکواڈ کے 54 میں سے کل 8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہیان 8 ارکان میں سے 2کو ہسٹارک ( نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں ارکان اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اٴْسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیںنویں روز (آج)جمعرات کو ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں جن ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی آئسولیشن کی بقیہ مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بارہویں روز کیے جانے والے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد جو ارکان آئسولیشن کی مدت کے 14ویں روز ہونے والا اپنا ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نہ صرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے بلکہ وہ انہیں ٹریننگ میں واپسی سے متعلق ہر اپ ڈیٹ سے بھی آگاہ کررہا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی اس عمل کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور وہ حکومت نیوزی لینڈ کے مقررہ قوانین کے تحت جلد از جلد ٹریننگ کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں۔