سرگودھا ،پولیس نے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر کار سے 22کلو گرام چرس برآمد کرلی ،ہنگو کا سمگلر گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2020 15:12

سرگودھا ،پولیس نے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر کار سے 22کلو گرام چرس ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سرگودھا پولیس نے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر کار سے 22کلو گرام چرس برآمد کر کے ہنگو کے سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او ذوالفقار احمد کے حکم پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے دوران منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر سالم انٹرچینج پرکار نمبری RS/596ٹیوٹا کرولا کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 22کلو گرام چرس برآمدکر لی اورکار سوار منشیات سمگلر محمد امین ولد داؤد خان سکنہ ہنگو کو گرفتارکر لیا جس کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے منشیات سمگل میں زیر استعمال کار الگ سے قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس کاروائی پر ڈی ایس پی بھلوال سرکل ناصر نواز نے کہا کہ منشیات کا استعمال جہاں انسانی صحت کیلئے مضر ہے نشے میں مبتلا شخص اپنی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے ا ور معاشرے اور اپنے خاندان کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

نشے کا استعمال انسانی صحت کیلئے کسی صورت میں درست نہیں ہے۔نشے کا عادی انسان آہستہ آہستہ موت کے منہ میں پہنچ جاتا ہے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس دوران وہ معاشرے میں انتہائی ذلت کی زندگی گزارتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی زیر قیادت سرگودھا پولیس منشیات کی خریدوفروخت کو روکنے کیلئے پوری طرح کمر بستہ ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتارملزم محمد امین نے یہ بھاری مقدار میں چرس صوبہ KPKسے سمگل کرکے سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھی۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم کومنشیات سمگلر کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔