کامیابیوں کا سفر جاری ،منزل تک پہنچ کر خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی‘فلمسٹار میرا

ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ سے میرے مخالفین کو کبھی کامیابی نہیں ملی ‘ خصوصی گفتگو

جمعرات 3 دسمبر 2020 11:58

کامیابیوں کا سفر جاری ،منزل تک پہنچ کر خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریا نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی پیشکش موجود ہے ، جو اسکرپٹ اچھا لگتا ہے اس میں کردار نبھانے کی حامی بھر کر لگن سے کام کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

میں نے فلموں کی تعداد کی بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری تمام فلموں نے ریلیز کے بعد ضرور ہلچل مچائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین شروع سے ہی میرے خلاف محاذ قائم کیے ہوئے ہیں جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے مگر میرے مخالفین کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ میں نے ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ سے میرے مخالفین کو کبھی کامیابی نہیں ملی ۔میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران کہیں باہر سے نہیں آیا یہ ہمارے اپنوں کی مہربانیاں ہیں ۔لیکن آنے والے چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :