ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ انسداد پولیو کے دوران سوا چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا دیئے گئے

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:43

ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ انسداد پولیو کے دوران سوا چھ لاکھ بچوں کو پولیو ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ انسداد پولیو کے دوران سوا چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں ، تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی وجہ سے پولیو سے قطرے پینے سے رہ جانے والے رجسٹرڈ بچوں کو آ ج جمعہ کے روز بھی قطرے پلا کر کور کرلیا جائے گا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال نے بتائی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے سربراہی میں ضلع سیالکوٹ میں قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30نومبر سے ضلع سیالکوٹ میں شروع کی گئی تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم دوران ضلع سیالکوٹ6لاکھ7ہزار190 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے 1213موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 133فکسڈ ٹمییں بنیادی و دیہی مراکز صحت ،ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں جبکہ69ٹرانزٹ ٹیمیں بس اسٹاپ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دے رہی ہیں۔ یہ سلسلہ 3اور4دسمبر کو بھی جاری رہے گا اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بچہ پولیو کی خوراکیں لینے سے نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :