شعیب اختر کے بائونسرز کا شکار ہونے والے بلے بازوں کی تصویر جھلک سامنے آگئی

راولپنڈی ایکسپریس کی گیند بازی سے زخمی ہونیوالوں میں سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی، برائن لارا، رکی پونٹنگ ،میتھیو ہیڈن اور گیری کرسٹن کے نام قابلِ ذکر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2020 15:38

شعیب اختر کے بائونسرز کا شکار ہونے والے بلے بازوں کی تصویر جھلک سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2020ء ) دنیا بھر میں ان بائولرز کے نام لیے جائیں جن سے بلے باز کانپتے تھے تو ان میں سے سب سے اوپر آنے والا نام شعیب اختر کا ہوگا۔ 2003ء ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی تیز ترین گیند کرنے والے شعیب اختر کے سامنے بڑے بڑے بلے باز بے بس نظر آتے تھے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں بھی ذکر کیا کہ جب وہ بائولنگ کرتے تھے تو بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ٹانگیں کانپتی تھیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے بہترین بلے باز جب شعیب اختر کا سامنا کرتے تھے تو ان کے چہروں پر خوف طاری ہوتا تھا۔

45 سالہ شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں ہر بڑے باز کو زخمی کرکے چھوڑا۔ ان کی گیند بازی نے جن بڑے بلے بازوں کو زخمی دیئے ان میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور سارو گنگولی، سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا، سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ اور سابق اوپنر میتھیو ہیڈن اور سابق جنوبی افریقی اوپنر گیری کرسٹن کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویری جھلک شیئر کی جس میں راولپنڈی ایکسپریس بائولنگ کرواتے نظر آرہے ہیں اور ان کے بائونسر کا شکار ہونے والے بلے باز اسی طرح گرے ہوئے ہیں جس طرح وہ حقیقت میں گیند لگنے کے بعد گرے تھے۔

                                                            

متعلقہ عنوان :