سیاہ فام امریکی اداکارہ اور ڈاکٹر انتھونی فاکی پیپل آف دی ایئر قرار
جارج کلونی، ڈاکٹر انتھونی فاکی، سلینا گومز اور ریجنا کنگ کی تصاویر میگزین کے کورز پر علیحدہ علیحدہ شائع کی جائیں گی
جمعہ 4 دسمبر 2020 11:49
(جاری ہے)
امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق جارج کلونی ان کی آنے فلم’’ مڈنائٹ اسکائے ‘‘کے لیے آسکر دیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم اداکار جارج کلونی اپنے امدادی کاموں کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے۔انہوں نے امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد مساوی انصاف کے اقدام میں 5 لاکھ ڈالر عطیہ کیے ۔علاوہ ازیں جارج کلونی نے اٹلی، لندن اور لاس اینجلس میں کورونا وائرس کے امدادی کاموں کے لیے بھی 10 لاکھ ڈالر عطیہ کیے تھے۔کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے دوران امریکا کے انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاکی نے عوام کو عالمی وبا سے متعلق ہدایات فراہم کیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ قوم کو کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق معلومات دینے کا سب سے بڑا ذریعہ بنے۔دوسری جانب سلینا گومز نے رواں برس ریئر کے نام سے میوزک البم ریلیز کی تھی اور ایچ بی او میکس پر سلینا+شیف نامی کوکنگ شو کی میزبانی بھی کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے میک اپ برانڈ ریئر بیوٹی لانچ کیا جس کا ہدف لوگوں کو ذہنی صحت سے متعلق اقدامات تک رسائی کے لیے 10 برس میں 10 کروڑ ڈالر فنڈ جمع کرنا ہے۔سیاہ فام امریکی اداکارہ ریجنا کنگ جنہوں نے رواں برس ایمی ایوارڈ جیتا تھا، انہوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کیا۔انہوں نے عالمی وبا کے دوران پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے اور نہتے سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے تشدد پر آواز اٹھائی۔علاوہ ازیں ریجنا کنگ نے’’ون نائٹ ان میامی‘‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کیا اور امکان ہے کہ وہ آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں بھی شامل ہوں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.