سرگودھا‘ شہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے دوسرے اضلاع میں فروخت کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 12:25

سرگودھا‘ شہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے دوسرے اضلاع میں فروخت کرنے والا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سرگودھا پولیس نے شہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے دوسرے اضلاع میں فروخت کرنے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ مالیت کے چھ موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ برآمد کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پویس دو رکنی گینگ جاوید اور فہد خورشید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے چھ مسروقہ موٹرسائیکل اور ایک چنگ چی رکشہ برآمد کرلیا -شہر میں ان وارداتوں پر درج مقدمات کے مدعی سائلین کو قانونی کاروائی کے بعد برآمدہ موٹرسائیکل اور رکشہ ان کے حوالے کردیا گیا۔

اس پولیس کاروائی پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے موٹرسائیکلوں کی چابیاں شہریوں محمد ممتاز، محمد رمضان، عبدالجبار، عمر نواز، مبشر شہزاد، بابر حسین اور نذر حسین کے حوالے کیں اور بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کے قیمتی مال کی حفاظت کرنا اور چوری ہوجانے کی صورت میں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے مال برآمد کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتارملزمان جاوید عرف مانڈاولد گل محمد اور فہد خورشید ولد محمد خورشید کے قبضہ سے کل مالیت4لاکھ 97ہزارروپے کے چوری شدہ موٹرسائیکل تین CD70، تین ہنڈا125CCاور چنگ چی رکشہ برآمدہوا۔ ملزمان لاوارث، پارکنگ کے علاوہ اور بغیر لاک کے کھڑے موٹرسائیکل چوری کرکے دوسرے اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے انکشافات پر مزید کاروائی متوقع ہے۔اس کاروائی پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور انکی ٹیم کو موٹرسائیکل چوروں کے خلاف ایکشن پر شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :