پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ سے فیڈ بیک مانگ لیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:34

پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ سے فیڈ بیک مانگ لیا۔ایک انٹرویو میں وسیم خان کے کہا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی فیڈ بیک کی روشنی میں دوسرے عہدیداروں سے مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر کوچ اور کپتان سے بات کی ہے، انہوں نے اس معاملے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہم منصب سے بھی بات کی ہے۔وسیم خان خان نے بتایا کہ میری آج کی صورتحال پر مصباح اور بابر سے بات ہوئی ہے، ہمت بڑھائی، ٹیم بلند حوصلوں میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کرنے کیلئے تیار ہے،پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔