پولیو ورکرز نے 12 کلومیٹر پیدل چل کر پہلی بار بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیے

پولیو ورکرزنے پہلی بار بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سنگلاخ پہاڑ ی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، اس سے قبل کوئی ٹیم نہیں پہنچ سکی تھی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 4 دسمبر 2020 23:15

پولیو ورکرز نے 12 کلومیٹر پیدل چل کر  پہلی بار بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیے
ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) بلوچستان کے دوردراز پہاڑوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو ورکرز نے مثال قائم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سنگلاخ پہاڑ بھی پولیو ورکرز کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے، ٹیموں نے پہلی بار دور دراز پہاڑی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیےہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ایسے دور دراز علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جہاں اس سے قبل کبھی کوئی پولیو ٹیم نہیں پہنچ پائی تھی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق دشوار گزار راستوں کی وجہ سے پولیو ورکرز کو 12 کلومیٹر پیدل چلنا پڑا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی پولیو ورکرز کے ہمراہ موجود تھے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے محکمہ صحت، پولیو ورکرز اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :