ہفتے کی صبح متحدہ عرب امارات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آںے کا امکان

جمعہ کی رات 11 بجے سے صبح 10 بجے تک کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، لوگوں کو نقل و حرکت کے سلسلے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2020 01:21

ہفتے کی صبح متحدہ عرب امارات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آںے کا امکان
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) ہفتے کی صبح متحدہ عرب امارات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آںے کا امکان، رات 1 بجے سے صبح 10 بجے تک کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، لوگوں کو نقل و حرکت کے سلسلے میں احتیاط برتنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دھند والے موسم کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)



رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے کئی علاقے ہفتے کی صبح دھند کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دھند کا آغاز جمعہ کی رات 11 بجے ہوگا جو ہفتے کی صبح 10 بجے تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھ سکتی ہے۔ اس تمام صورتحال میں امارات میں مقیم لوگوں کو نقل و حرکت کے سلسلے میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خاص کر شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو ڈرائیونگ کے معاملے میں ہر ممکن طور پر محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑیاں چلانے والے حضرات کو تلقین کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کی جائے، حد رفتار کے حوالے سے جاری ہدایات پر ہر صورت عمل کیا جائے۔