جماعت اسلامی پاکستان کے انتخابی کمیشن کے زیرِ اہتمام ،صوبائی مجلسِ شوری خیبر پختونخوا کے انتخابات برائے سیشن2020تا 2022مکمل ہو گئے

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

لاہور۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے انتخابی کمیشن کے زیرِ اہتمام ،صوبائی مجلسِ شوری خیبر پختونخوا کے انتخابات برائے سیشن2020تا 2022مکمل ہو گئے ہیں۔اس انتخابی عمل کا آغاز 28ستمبر2020کو ہواتھا اور ووٹ کاسٹ کی آخری تاریخ 15نومبر 2020طے کی گئی تھی۔اس طرح بیلٹ پیپرز کے بند لفافے،جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق 26 نومبر بروز جمعرات ،دفتر انتخابی کمیشن ،مرکز منصورہ لاہور موصول ہو گئے۔

گنتی کا عمل28نومبر تا02دسمبر جاری رہا۔اس انتخاب میںصوبہ خیبر پختونخوا کے مرد ارکان (ووٹر) کی تعداد11,596تھی اور صوبائی شوری کی نشستوں کی تعداد50 طے تھی۔پورے صوبے کے اضلاع کو 17 انتخابی حلقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ارکان کی تعداد کے لحاظ سے ہر حلقے میں نشستوں کی تعدادمختلف تھی۔

(جاری ہے)

ایک نشست والے ایک حلقہ میں بوجوہ گنتی کاعمل روک دیاگیا ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابقپشاور سے عتیق الرحمن۔حافظ حشمت خان،بحراللہ خان۔مولانا مسیح گل اورڈاکٹر محمد اقبال خلیل ،نوشہرہ سے سمیع الرحمن۔عنایت الرحمن۔چار سدہ سے ملک سعید خان۔مصباح اللہ اورمحمد سجاد مٹہ۔مردان سے ڈاکٹر عطاالرحمن اورغلام رسول اورمولانا صفی اللہ۔صوابی سے میاں افتخار الدین۔ملا کنڈ سے مولاناجمال الدین اورخورشید ربانی۔سوات سے محمد امین۔حمیدالحق اورفضل سبحان،بونیر سے محمد حلیم باچا،بخت جہاںاورغلام مصطفی اور لوئر دیر سے اعزازالملک افکاری۔ارشدزمان،مولانا اسداللہ۔سعید گل۔مشرف شاہ۔ ڈاکٹر بشیر احمداورجہاں بادشاہ صوبائی شوری کے ارکان منتخب ہوئے ہیں ۔