خواجہ آصف میں شرم و حیا ہے تو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر میرے مقابلے میں الیکشن لڑیں، عثمان ڈار

پیر 14 دسمبر 2020 19:59

خواجہ آصف میں شرم و حیا ہے تو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر میرے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں اخلاقی جرا ت کے ساتھ ساتھ شرم و حیا ہے تو وہ قومی اسمبلی کی نشست سے فوری طور پر استعفیٰ دے کر میرے مقابلے میں حلقہ این اے 73 سے الیکشن لڑیں تو خواجہ آصف کو چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والوں کو بھی خواجہ آصف کی عبرت ناک شکست کے بعد اس کی اوقات کا پتہ چل جائے گا اور اب خواجہ آصف دھاندلی کا سوچے بھی نہ بلکہ سیالکوٹ کی عوام اس کر رد کر چکی ہے اور یہ کہنا مناسب ہو گا کہ خواجہ آصف اب راندہ درگاہ بن چکا ہے۔