
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل سمیت گوگل سروسز اچانک بند
پیر 14 دسمبر 2020 21:47

(جاری ہے)
اس دوران یوٹیوب کے ہوم پیج پر ایک کارٹون دکھائی دے رہا تھا جس پر سم تھینگ وینٹ رانگ جبکہ یوٹیوب ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو مختلف ایررز کا سامنا رہا۔علاوہ ازیں پاکستان میں بھی یوٹیوب، جی میل سمیت گوگل سروسز متاثر ہونے کے بعد اس حوالے سے مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے۔
یوٹیوب صارفین کے علاوہ وہ کمپنیاں جو گوگل ورک پلیس پر انحصار کرتی ہیں ان کے صارفین کے مطابق گوگل اسسٹنٹ سے مربوط اسمارٹ ہوم گیجٹس کے استعمال میں بھی مشکلات پیش آرہی تھیں۔علاوہ ازیں گوگل کی بیک اینڈ سروسز پر انحصار کرنے والی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز اور سروسز بھی بظاہر متاثر ہوئیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ پوکیمون گو گیم تک بھی رسائی میں مشکلات سامنا رہا تاہم متعدد گوگل سروسز متاثر ہونے کے باوجود، گوگل کا بنیادی سرچ پروڈکٹ تاحال فعال ہے اور تھرڈ پارٹی اشتہارات بھی چل رہے تھے۔اس وقت پوری دنیا میں بظاہر گوگل سروسز متاثر ہیں، دی ورج کی رپورٹ کے مطابق انہیں امریکا، برطانیہ، نیدرلینڈ اور جاپان میں سرچ انجن کی تمام سروسز بند ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ گوگل سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات دنیا بھر سے آرہی ہیں۔کرسبین جوزف میتھیو نامی صارف نے لکھا کہ وہ دن بھی آگیا جب ہم گوگل تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے، گوگل کے ساتھ کیا ہوا۔انہوں نے لکھا کہ یہ 2020 ہے، اس سال کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے پانی کے حصے پر بھارت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان
-
مانتا ہوں ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا‘ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، وزیرخزانہ
-
باجوڑ میں مارٹر گولہ گرنے سے جاں بحق 3 افراد کو دفنانے سے انکار
-
ویوو نے پاکستان میں 5 Fold X متعارف کروا دیا نہایت ہلکا، بے حد مضبوط
-
بیوی کو گھر سے نکالنے پر شوہر کو سزا کا بل قومی اسمبلی میں پیش
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے امداد کا اعلان
-
گلوکارہ مہک علی کی’’سنگ مہک‘‘تقریب میں شاندار پرفارمنس، شرکا جھوم اٹھے
-
سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
-
ہم تو آج بھی پی ٹی آئی کے خلاف سزاؤں اور کارروائیوں کا دفاع نہیں کرنا چاہتے، رانا ثناء اللہ
-
چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت کرلی
-
پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق
-
وفاقی حکومت کو صوبوں کو ان کا حق دینا پڑے گا، نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے فوری اجلاس بلایا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.