پاکستانی سائنس دانوں نے زراعت کے شعبے میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ممباسہ گھاس متعارف کرا دی

گنے سے لمبی یہ گھاس مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین نعم البدل ہے‘سائنسدانوں کا موقف

بدھ 16 دسمبر 2020 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2020ء) پاکستانی سائنس دانوں نے زراعت کے شعبے میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ممباسہ گھاس متعارف کرا دی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گنے سے لمبی یہ گھاس مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین نعم البدل ہے۔ بلند قامت اور موٹی جسامت والی اس گھاس کو کھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان ایگریکلچر اینڈ ریسرچ کونسل کے سائنسدانوں نے ممباسہ گھاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی افزائش کے لیے کسی بڑے سرمائے کی ضرورت ہے اور نہ مخصوص موسموں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی کے سائنس دانوں نے مزید بتایا کہ اس گھاس کو آسانی سے کاشت کر کے اس کی فصل سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔پی اے آر سی کے مطابق اس گھاس پر موسمی اثرات اور مختلف حملوں سے بچا کے لیے بھی تحقیق کی جا رہی ہے۔

ممباسہ گھاس مویشیوں کی غذا کے لیے نعم البدل کے ساتھ ساتھ غذائی اجزا ء کو پورا کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے جس سے پروٹین اور دیگر غذائی اجزا ء پر مشتمل صحت بخش مصنوعات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔پاکستانی سائنس دانوں کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس تحقیق کو لائیو اسٹاک شعبے میں انقلاب قرار دیا جا رہا ہے جس سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :