کندھ کوٹ ،ناراض بیوی کو منانے کیلئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعہ 18 دسمبر 2020 00:09

کندھ کوٹ ،ناراض بیوی کو منانے کیلئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پولیس ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2020ء) کندھ کوٹ میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا،خاتون نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا،اقدام خودکشی کے الزام میں پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر طلاق لینے کے لئے عدالت پہنچی تھی۔عدالت کے باہر شوہر کی کوششوں کے باوجود بھی بیوی نہ مانی تو شوہر نی11 ہزار ہائی ٹینشن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کے خودکشی کی کوشش کی۔بروقت اطلاع پر سیپکو نے کھمبے کی بجلی بند کردی، جبکہ پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔