سندھ ہائی کورٹ نے اسحاق بوبی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ،پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری

جمعہ 1 جنوری 2021 16:56

سندھ ہائی کورٹ نے اسحاق بوبی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ،پراسیکیوٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں سزائے موت کے خلاف کالعدم تنظیم رکن ملزم اسحاق عرف بوبی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں سزائے موت کے خلاف کالعدم تنظیم رکن ملزم اسحاق عرف بوبی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی،پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیا، اے ٹی سی نے اسحاق بوبی کو وکیل رہنما امیر حیدر شاہ ، وقار شاہ کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، جبکہ ملزمان نے اگست 2015 میں امیر حیدر شاہ کو حسن اسکوائر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ 10 اپریل 2104 کو وقار شاہ کو قتل کیا گیا تھا ملزمان سے برآمد اسلحہ اور مقتول کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک ہی تھا۔

ملزم معروف قوال امجد صابری،امام بارگاہ پر حملے میں سزایافتہ ہیں۔