امریکا،نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ ملازم نے کورونا ویکسین سے لے لیا

ملازم نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین کی خوراکیں فریج کی بجائے باہر رکھیں جس کے سبب وہ خراب ہوگئیں

جمعہ 1 جنوری 2021 17:06

امریکا،نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ ملازم نے کورونا ویکسین سے لے لیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) امریکا میں ملازم نے نوکری سے برخاست کیے جانے کا بدلہ کورونا ویکسین خراب کرکے لے لیا۔امریکی ریاست وسکونسن کے اسپتال میں ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر کورونا ویکسین کی 500 خوراکیں خراب کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ارورہ میڈیکل سینٹر نے واقعے کی اطلاع گزشتہ دنوں دی جس میں کہا گیا کہ ملازم نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین کی خوراکیں فریج میں رکھنے کی بجائے باہر رکھیں جس کے سبب وہ خراب ہوگئیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملازم نے اعتراف کیا کہ نوکری سے نکالے جانے پر اس نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین فریج سے نکال کر باہر رکھی تھیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملے کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :