وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا

وزارت ریلوے کی مخالفت پر کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ٹرانسفارمیشن پلان سے خارج کردیا گیا

ہفتہ 2 جنوری 2021 22:51

وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2021ء) وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا، وزارت ریلوے کی مخالفت پر کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ٹرانسفارمیشن پلان سے خارج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی وترقی نے 739ارب روپے مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت8بڑے پلان قابل عمل بنا کر منظوری کیلئے پیش کردیئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ وزارت ریلوے کی مخالفت پر کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ٹرانسفارمیشن پلان سیخارج کردیا گیا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی بحالی اور آپریشن کی ذمہ داری وفاقی حکومت نہیں لے گی۔ذرائع نے بتایا کہ نالوں اور دریاں کے اطراف عارضی اور مستقل قیام پذیر خاندانوں کو منتقل کیا جائے گا، عارضی اور مستقل قیام پذیر خاندانوں کو منتقل کرنیکی ذمہ داری این ڈی ایم اے کی ہی ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ منتقل کیے جانیوالے خاندانوں کو نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت فلیٹس دیئے جائیں گے۔سپریم کورٹ سے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی رقم کو منصوبوں پر خرچ کی اجازت طلب کی جائیگی۔ذرائع نے بتایاکہ این ڈی ایم اے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان منصوبے کیلئی7 ارب روپے مختص کرے گا۔کے فور واٹر سپلائی منصوبہ واپڈا مکمل کرے گی، فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔