میکال ذوالفقار نے ٹک ٹاک جوائن کرلی

منگل 5 جنوری 2021 11:44

میکال ذوالفقار نے ٹک ٹاک جوائن کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔اس ضمن میں میکال ذوالفقار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔میکال ذوالفقار نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سالِ نو کی طرح میں بھی نیا بن گیا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ ’میں ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جہاں آپ مجھے فالو کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میکال ذوالفقار کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اٴْنہوں نے ابھی تک صرف چار ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔اس کے علاوہ اداکار کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 294 ہے جبکہ اٴْنہوں نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ 5 ستمبر1981ء کو لندن میں پیدا ہونے والے میکال ذوالفقار نے اپنی زندگی کے ابتدائی سال دیارِ غیر میں گزارے، پھر لاہو ر آگئے اور اپنی تعلیم یہیں حاصل کی۔

کئی اشتہارات میں کام کرنے کے بعد میکال نے ابرا ر الحق کے گانے ’’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ کی ویڈیو میں کام کیا۔بھارتی فلموں کے علاوہ میکال چند پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں، ان فلموں میں میکال نے زبردست اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :