لکی مروت ، مختلف مقامات پر مو لانا فضل الرحمن کا استقبال

بدھ 6 جنوری 2021 20:55

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کے کارکن ضلع میں مختلف مقامات پر جمع ہونے کے بعد پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے بنوں روانہ ہوئے ۔جے یو آئی کے کارکنوں نے شہباز خیل،تتر خیل،تاجہ زئی،سرائے گمبیلا اور گنڈی چوک کے مقام پر جے یو آئی کے مرکزی امیر مو لانا فضل الرحمن کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ ڈی آئی خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان اضلاع سے آنے والے قافلے میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شہباز خیل میں تھوڑی دیر رکنے کے بعد مولانا فضل الرحمان بنوں کی جانب روانہ ہوئے تو تاجہ زئی میں ایم پی اے منور خان کی سربراہی میں کارکنوں کا جم غفیر ان کے قافلے میں شامل ہوگیا۔ سرائے گمبیلا اور دیگر مقامات پر مولانا فضل الرحمان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اے این پی کے کارکن صوبائی کونسل کے ممبر ملک ریاض کی رہائش گاہ سے ضلعی صدر ملک علی سرور خان کی قیادت میںبنوں روانہ ہوئے اور انہوں نے ڈھولوں کی تھاپ پر قائدین کا استقبال کیا