حکومت نوجوان نسل کو تمباکونوشی ،شوگری ڈرنکس کے بعد VELO کی طرف مائل کرنے والوں پرفوری ایکشن لے ،ثناء اللہ گھمن

ہیلتھ لیوی بل کے عدم نفاذ سے حکومت کواب تک 70ارب روپے سے زائد کانقصان ہوچکاہے،ثناء اللہ گھمن ملک کی تعمیر وترقی نوجوانوں سے جڑی ہے ،تمباکونوشی اورنشہ ایک لعنت ہے،معاشرہ کواس سے پاک بنانے میںحکومت کاساتھ دیں،معاشرہ اوربالخصوص نوجوان نسل کوبچانے کے لئے حکومت اپنابھرپورکردارادا کرے گی،وفاقی پارلیمانی سیکریٹری نارکوٹیکس فورس شیخ راشدشفیق

جمعرات 7 جنوری 2021 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ نوجوان صحت مند ہونگے توملک ترقی کرے گا، VELOتمباکوکامتبادل ہے ،سگریٹ نوشی کی اشتہاربازی پرممانعت ہے لیکن VELOکی کھل عام تشہیرکی جارہی ہے ،جوسپریم کورٹ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کھلم کھلاخلاف ورزی کے مترادف اقدام ہے ،حکومت ہیلتھ لیوی بل کانفاذکرے،اورہرایسی چیز جونوجوان نسل کی صحت کوداء پرلگاکراس ملک کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش میں ہے ،اس کاسدباب کیاجائے ۔

انھوںنے یہ بات گزشتہ روز لال حویلی راولپنڈی میں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری نارکوٹیکس فورس وممبرقومی اسمبلی شیخ راشدشفیق سے ملاقات کے دوران کہی ،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے اس موقع پرشیخ راشد شفیق کووفاقی وزیرشیخ رشید کووزیرداخلہ بننے پرمبارکباد دی اور کہاکہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس یہ غیرضروری چیزیں ہیں،بیماریوں کی جڑہیں،اب VELOکے نام پرنوجوان نسل اورخاص طورپرنوجوان بچیوں کی صحت سے کھیلاجارہاہے ،ان عوامل سے نوجوان طلبا وطالبات کو محفوظ رکھنے کے لئے ہیلتھ لیوی بل کانفاذ حکومت کاموثراقدام ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری نارکوٹیکس فورس وممبرقومی اسمبلی شیخ راشدشفیق نے پناہ کی مثبت پیش رفت کوسراہااور کہاکہ ہماری وزارت نشہ سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں دن رات کام کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان اورسابق وفاقی وزیراعظم سواتی نے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے،ہم سخت سے سخت قوانین اسمبلی میں لارہے ہیں،تاکہ ایسی منفی عناصر کاخاتمہ کیاجاسکے، جوہماری نوجوان نسل کوٹارگٹ کررہے ہیں،ہم والدین اورمعززشہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری نئی نسل کی روزمرہ کے معاملات پرگہری نظررکھیں ،اورصحت مندمعاشرہ کی تشکیل کیلئے نارکوٹکس فورس کی بنائی گئی ویب سائیٹ "ماں "پرتعلیمی اداروں میں تمباکونوشی اوررنشہ کی فراہمی دینے والے عناصر کی نشاندہی کریں ،ہماری نارکوٹیکس فورس ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی، مستقبل نوجوانوں کاہے،پاکستان ان کے ساتھ ہے ،اگرنوجوان تمباکونوشی یانشہ کی جانب راغب رہے توملک کی ترقی کاخواب تعبیر نہ پاسکے گا،حکومت تنہاکچھ نہیں کرسکتی ،عوام حکومت کے ساتھ مل کرنشہ سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں ہماراساتھ دیں،حکومت مستقبل قریب میں اس کی روک تھام کے لئے عملی کارروائی کرتی دکھائی دے گی۔

اس پرجنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں،ہم نے عوام کی صحت کودائو لگانے والے عوامل تمباکونوشی ،شوگری ڈرنکس کی روک تھام کے لئے بہت محنت کی ،حکومت کے اقدامات پرکسی طرح کاشک یاشبہ نہیں ،لیکن وفاقی کابینہ کی جانب سے ہیلتھ لیوی بل کوپاس کیاگیا،وزیراعظم نے اس پر دستخط کیے ،اسے ایف بی آر کوبھجوایاگیالیکن دوسا ل سے ایف بی آر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ،حکومت کے اپنے ہی ادارے اس پرعمل درآمدہونے میں رکاوٹ کھڑی کررہے ہیں،ہم پارلیمانی سیکریٹری راشدشفیق کواس نیک مقصد میں اپنے ہمراہ دیکھناچاہتے ہیں ۔

پارلیمانی سیکریٹری شیخ راشدشفیق نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پناہ ایک عرصہ سے صحت سے جڑے مسائل پرکام کررہی ہے پناہ کے توسط سے یہ معاملہ زیر غورآگیاہے ، اس معاملہ کوقومی اسمبلی میں بھی اٹھایاجائے گا،اوراس بات کوچیک کیاجائے گا کہ یہ بل منسٹری میں کہاں پڑاہے،اس کی چھان بین کی جائے گی اورقانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اس پرکام کیاجائے گا۔