عدالت کی ایف آئی اے کو ملا اختر منصور کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 7 جنوری 2021 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) انسدادہشتگردی عدالت نے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے امیر ملا منصور اور انکے فرنٹ مینز کے خلاف جعل سازی کیس میں ایف آئی اے کو ملا اختر منصور کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

انسدادہشتگردی عدالت کراچی میںامریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے امیر ملا منصور اور انکے فرنٹ مینز کے خلاف جعل سازی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو ملا اختر منصور کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پشاور اور کوئٹہ کے ریونیو آفیشل کو جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایک مرتبہ پھر وارنٹ جاری کر دئیے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر مولانا اختر منصور کی جانب سے 2016 میں لی گئی انشورنس پالیسی پر کمپنی سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔