ڈاکٹر رافعہ رفیق پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر تعینات

جمعہ 8 جنوری 2021 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر رافعہ رفیق نے شعبے کو بطور پروفیسر جوائن کر لیا ہے ۔ ڈاکٹر رافعہ رفیق نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ کی حامل ہیں۔ جبکہ ان کا نام کنیئرڈ کالج کے انسائیکلوپیڈیا میں بھی شائع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوسٹ ڈاک ناٹنگھم برطانیہ سے مکمل کی ہے جبکہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے علم نفسیات کے شعبے میں اپنی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر چھٹا ایچ ای سی آوٹ سٹینڈنگ ریسرچ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں ۔

ڈاکٹر رافعہ پاکستان میں اپنے شعبے میں پوسٹ ڈاک کروانے والی پہلی خاتون ہیں جو پی ایچ ڈی کے مقالوں کی نگرانی بھی کر رہی ہیں۔ ان کے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ اور امپیکٹ فیکٹر جرائد میں 60 سے زائد تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں ۔ ڈاکٹر رافعہ کو کرونا وائرس کے دوران شعبہ نفسیات کے حوالے سے مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن سمیت مختلف خدمات پر پرائیڈ آف نیشن ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رافعہ آج کل پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی میں بطور ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام دی رہی ہیں۔