راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ انسداد تجاوزات نے سرکاری جگہ استعما ل کرنے پرسا مان کو ضبط کر لیا

ہفتہ 9 جنوری 2021 22:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات نے کینٹ کے مختلف علا قو ں سے سرکاری جگہ کو استعما ل کرنے پرسا مان کو ضبط کر لیا واضح رہے کہ ان متعلقہ دکانداروں کو انتظامیہ کی جا نب سے نو ٹس جاری کئے گئے تھے جس میں کہا گیاتھا کہ وہ غیر قا نو نی تجاوزات ختم کردیںنہ کرنے والوں کے خلاف قا نونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں سا مان ضبطگی اور بھا ری جر ما نہ بھی عا ئد کیا جا ئے گا کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانو نی آویزاں کیے گئے لاتعداد بینر ز اور پوسٹر اتار کر قبضہ میں لیے اور فٹ پا تھ پر بر اجمان ساما ن فر وشو ں کے خلا ف بھی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جس میں تجا وزا ت کے خلاف بلا تفریق آپر یشن جا ری رکھا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :