ایف آئی اے بلوچستان نے مختلف کاروائیوں کے دوان غیر قانونی طور پاکستان سے ایران جانے والے 84افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 7 ستمبر 2025 14:25

ایف آئی اے بلوچستان نے مختلف کاروائیوں کے دوان غیر قانونی طور پاکستان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) ایف آئی اے بلوچستان نے مختلف کاروائیوں کے دوان غیر قانونی طور پاکستان سے ایران جانے والے 84افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون نے گوادر کے علاقے جیوانی میں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 84تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 20 کا تعلق گوجرانوالہ ، 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا تعلق بنوں ،7کا حافظ اور 6کا شیخوپورہ 9 کا تعلق لوئر دیر، 3 کا تعلق اپر دیر، 2 کا تعلق مردان سے ہے۔ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید کاروائی جاری ہے