تعلیمی اداروں کے اردگردسگریٹ فروخت کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کونوٹس جاری

پیر 11 جنوری 2021 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کے اردگردسگریٹ فروخت کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے پاس سگریٹ کی دکانیں ہیں، جہاں کھلے عام سگریٹ نوشی ہو رہی ہے۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ حکام کو اس بارے میں چٹھیاں لکھیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں کے پاس سگریٹ نوشی کی دکانیں اورسگریٹ کی فروخت بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔