ملتان جیل میں قتل کا قیدی ٹک ٹاکر بن گیا

جیل کے اندر موبائل فون کی ممانعت کے باوجود ملزم کی یہ حرکت جیل حکام کیلئے سوالیہ نشان بن گئی

پیر 11 جنوری 2021 23:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرتا رہا، جیل کے اندر موبائل فون کی ممانعت کے باوجود ملزم کی یہ حرکت جیل حکام کیلئے سوالیہ نشان بن گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نجی ٹی وی نے بتایا کہ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم بابرعلی عرف مرغی کیخلاف مزید6 ایف آر بھی درج ہیں۔ملزم بابر ہمیشہ اپنی پیشیوں کے دوران بخشی خانہ سب جیل سے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرتا رہا، بعد ازاں ہتھکڑی لگی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :