شہر کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے

منگل 12 جنوری 2021 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) شہر کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل کے نیچے ریلوے کالونی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی اس حوالے سے ڈاکس پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے سیکیورٹی گارڈ کی وردی پہنی ہوئی ہے تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت ہوسکی ہے اور نہ ہی وجہ ہلاکت کا تعین ہو سکا جبکہ وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے دریں اثنا کھارادر کے علاقے باکڑا ہوٹل کے قریب فلیٹ سے ایک شخص کی تعفن زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کے مطابق لاش تقریبا 5 دن پرانی بتائی جاتی ہے جبکہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔