کاشتکاربہتر پیداوار کے حصول کیلئے سورج مکھی کی کاشت 31جنوری تک مکمل کریں،محکمہ زراعت پنجاب

منگل 12 جنوری 2021 23:19

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) کاشتکاربہتر پیداوار کے حصول کیلئے سورج مکھی کی کاشت 31جنوری تک مکمل کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے بلکہ تیل کی مقدار بھی کم حاصل ہوتی ہے۔

کاشتکار سورج مکھی کی کاشت31جنوری تک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے بہت موزوں ہے جبکہ سیم زدہ اوربہت ریتلی زمین اس کیلئے موزوں نہیں۔فصل کو قطاروں میں کاشت کریں ۔قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ رکھیں۔ اچھے اگائو والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2 کلوگرام رکھیں۔ بیج کا شرح اگائو 90فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے۔کاشت سے قبل بیج کو پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔بوائی کے وقت کمزور زمینوں میں پونے دوبوری ڈی اے پی +ایک بوری ایس او پی اور اوسط زرخیز زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس او پی کھاد فی ایکڑ استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :