مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی،پرائس لسٹیں مذاق بن گئی ہیں، بچو دیوان

عوام پہلے ہی کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں ،ایل پی جی اورپیٹرولیم قیمتیں بڑھا کر مزید پریشان نہ کیا جائے، سربراہ پی ایم اے

منگل 12 جنوری 2021 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) پاک مسلم الائنس دیوان کے سربراہ بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے صرف دعوے ہی سننے کو مل رہے ہیں عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا ۔بچو عبدالقادر دیوان نے کہا کہ آٹے اور دالوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، گوشت اورسبزیوں کی منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں ،بازاروں میں حکومت کی پرائس لسٹ مذاق بن گئی ہے، کھانے پینے کی اشیا ء کی کوالٹی پر کوئی نظر رکھنے والا نہیں ۔

ایل پی جی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ،عوام پہلے ہی کورونا وباء سے تباہ ہوئے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں ،اس فیصلے سے عوام مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

،عوام پہلے ہی کورونا وباء سے تباہ ہوئے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں ،اس فیصلے سے عوام مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گی ، غربت کی وجہ سے غریب آدمی پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہا تھا،اب حکومت نے ایل پی جی اورپیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے غریب انسان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، حکومت کے اس اقدام سے لوگو ں کی مالی پریشا نیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔