سرگودھا،حکومت پنجاب کے گنے کے کاشتکاروں کو معاوضہ دلانے کیلئے بھر پور اقدامات،71مڈل مین کو گرفتار ،164مقدمات درج
بدھ جنوری 16:20
(جاری ہے)
زرائع کے مطابق سنئیر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ میں گنے کے کاشتکاروں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کیلئے پنجاب حکومت پوری طرح متحرک ہے اور کرشنگ سیزن کے دوران اب تک مختلف شہروں میں غیر قانونی خریداری میں ملوث71مڈل مینوں کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 164مقدمات کا اندراج اور40ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
اسی طرح 266غیر قانونی کنڈوں کو سیل کرتے ہوئے 70افراد کو گرفتار اور 159مقدمات درج ہوئے اورتین لاکھ 20ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔اجلاس میں کرشنگ سیزن اور اشیائ ضروریہ بالخصوص چینی کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔اور سینئر صوبائی وزیر نے تجویز دی کہ چینی کی قیمت کو اعتدال میں لانے کیلئے اسکی درآمد کی اجازت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بروقت گندم درآمد کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوااور آٹے کی قیمت میں واضح کمی آئی جس سے عام آدمی کو ریلیف ملا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں آٹے کی قیمت سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اورآٹے کا تھیلا مقررہ سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہے۔صوبائی وزیر صنعت نے سیکرٹری زراعت کو ہدایت کی کہ پھلوں اورسبزیوں سمیت دیگر زرعی اجناس کی پیدا وار، طلب اور رسد سے متعلق پیشگی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ کسی شے کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اشیائ ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ مڈل مین کم قیمت پر گنا خرید کر کسانوں کا استحصال کرتے ہیں، حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریگی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مڈل مینوں اور غیر قانونی کنڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرکے صارفین کو لوٹنے والے مجرم ہیں، انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے شوگر ملوں کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو بروقت اور مکمل ادائیگی یقینی بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
دریائے کابل کی مشہور شیر ماہی مچھلی بقا کے مسائل سے دوچار ہے، روزنامہ انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
سیالکوٹ ، سبز کوٹ یونین کونسل کنگرہ میں میگا فارمرز ڈے بسلسلہ زیادہ گندم زیادہ خوشحالی کا انعقاد
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے فی کلو اضافہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.