القاعدہ تنظیم کیلئے ایران محفوظ آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی سینیٹر

بدھ 13 جنوری 2021 16:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) امریکا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم نے باور کرایا ہے کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے ، یہ القاعدہ تنظیم کے لیے محفوظ آماج گاہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں گراہم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جوہری معاہدہ ایرانی نظام کی جانب سے تبدیل کر دیا جائے گا تو وہ غلطی پر ہے میں امید کرتا ہوں کہ منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایرانی نظام کے ساتھ مذاکرات کی کوشش سے قبل اس کی حقیقت کو سمجھ لے گی۔