پنجاب یونیورسٹی ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری

بدھ 13 جنوری 2021 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹII سالانہ 2021ء کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ریگولر امیدواربرائے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹII سالانہ 2021ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم کی تاریخ 15جنوری 2021ء تایکم مارچ 2021ء ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 2مارچ2021تا9مارچ 2021ء تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح لیٹ کالج /پرائیویٹ امیدواربرائے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹII سالانہ 2021ء کے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی تاریخ15جنوری 2021ء تایکم مارچ 2021ء ہے اور ڈبل فیس کے ساتھ2مارچ 2021تا9مارچ 2021ء ہے۔ واضح رہے کہ ایسے امیدوار جن کاسپلیمنٹری امتحان2020ء میں آخری چانس تھا اور کووڈ ۔19میں امتحانات نہ ہونے کے باعث پیپردینے سے قاصر رہے وہ بھی سالانہ امتحان2021ء میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :