فیصل آباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز کا ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ

جیل کچن کا دورہ کرکے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا

جمعہ 15 جنوری 2021 21:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز نے ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے جیل کچن کا دورہ کرکے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا۔انہوں نے جیل میں کورونا ایس اوپیز، صفائی ستھرائی، زیر تعمیر منصوبے بھی دیکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل ہسپتال میں قیدی مریضوں کے علاج معالجہ کے عمل اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ قیدی مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری اور تیز رفتار طبی سروسز فراہم ہونی چاہیں۔اے ڈی سی جی نے جیل کے انتظامی وحفاظتی امور بھی چیک کئے۔سپرنٹنذنٹ جیل نے قیدیوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :