سرگودھا ،پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ،متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 16:26

سرگودھا ،پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ،متعدد ملزمان کو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) سرگودھا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔جس پر پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھامیں اشتہاریوں، منشیات فروشی اور اسحلہ کی نمائش کے خلاف جاری مہم میں تھانہ جھال چکیاں نے دوسال سے تھانہ سلانوالی کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم صالح محمدولد اللہ دتہ کو گرفتارکرلیا۔

جس نے گزشتہ سال دسمبر 2019 کو نواحی چک144شمالی کے تصور حیات اور اسکی بیوی سے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زورپر واردات میں نقدی وموبائل فون چھینی اور فرار ہوگئے تھے جس میں مجرم اشتہاری کو تھانہ جھال چکیاں نے جدید ٹیکنالو جی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ پھلرو ان کے مختلف علاقوں میں چھا پہ مارکرکے ملزمان محسن عباس سے چرس550گرام، ظفر اقبال سے چرس500گرام ، تھانہ فیکٹری ایریا نے محمد نبیل سے چرس480گرام، تھانہ ساجد شہید نے ذیشان سے شراب22لیٹر، تھانہ جھال چکیاں نے محمد عمران سے شراب10لیٹر، تھانہ عطائ شہید نے شہباز سے شراب20لیٹر، شرافت علی سے پسٹل30بور،تھانہ کوٹ مومن نے بلال احمد سے بندوق12بور، عقیل سے پسٹل30بور اور تھانہ اربن ایریا نے شہباز اختر سے پسٹل30بور برآمد کر لئے جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے اور مصروف تفتیش ہے۔