مولانا فضل الرحمان ٹرمپ کی بجائے رسول کی سیرت کی پیروی کریں ‘ پیر نور الحق قادری
قرآن کو پڑھیں کیونکہ فتنہ قتل سے بھی بدتر ہے ،صدارتی نظام امیر المومنین کے قریب تر ہے لیکن یہ نظام قابل بحث ہے پاک فوج کیخلاف مہم جوئی کے تانے بانے دہلی سے شروع ہوکرلندن کے راستے پاکستان پہنچتے ہیں‘ وفاقی وزیر مذہبی امور
ہفتہ 16 جنوری 2021 20:42
(جاری ہے)
فاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مسجد کبری سمن آباد کا بھی دورہ کیا جہاں کل مسالک علما ء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا ۔
استقبالیہ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد ،آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاہ،پیر سید ناظم حسین شاہ ،بشپ عرفان جمیل ،ڈاکٹر مجید ایبل ،پیر سید حبیب عرفانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہمارا ملک سیاسی افرا تفری کامتحمل نہیں ہو سکتا،مینار پاکستان میں اپوزیشن کومنہ کی کھانہ پڑی ،مدرسے کے طالب علم کوسیاسی گود میں نہیں بٹھا سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا کام اللہ کے دین اور حکم کی طرف راغب کرنا اور یہ کام منبر سے سرانجام دیا جا سکتا ہے منبر،مسجد اور محراب کو جو آزادی پاکستان میں حاصل ہے کسی ملک میں نہیں ،علما ئے کرام کو معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کرداد ادا کرنا ہو گا، منبر سے ایسے بیان نہ دیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو ،پاکستان جدید اسلامی فلاحی ملک ہے جسے ریاست مدینہ کے طرز پر بنائیں گے ،پاکستان مخالف اور اسلام مخالف پاکستان کے ساکھ کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ سب ناکام ہوگئے ہے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے ۔پاک فوج کے خلاف جو مہم جوئی ہو رہی ہے اس کے تانے بانے دہلی سے شروع ہوتے ہوئے لندن کے راستے پاکستان پہنچتے ہیں،اس ملک میں امن خوشخالی اور کامیابی میں پاک فوج کااہم کردار ہے ، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتشار اور فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ،اس نظام کو تباہ نہیں ہونے دینگے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.