Live Updates

چک بیلی خان روڈ پر کوٹلہ میں تخت پڑی یونین کونسل میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح

منصوبے سے کوٹلہ کے دس سے زائد دیہات گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ، وفاقی وزیر ہوا بازی ہم نے علاقے سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کیا ،پی ڈی ایم چلے ہوئے کارتوس ہیں ،ہم ان کا حساب بھی لیں گے، غلام سرور خان لیگ کے دور حکومت میں شجاع عظیم نے دو طیارے لیز پر حاصل کیے،لیز جولائی میں مکمل ہوئی ، تب پی آئی اے متاثر ہوئی، کرونا کی وجہ سے کرونا وائرس کی وجہ سے ہم بقایا جات ادا نہ کرسکے ، حکومت پاکستان کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،پریس کانفرنس

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے چک بیلی خان روڈ پر کوٹلہ میں تخت پڑی یونین کونسل میں سوء گیس کی فراہمی کا افتتاح کردیا ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کوٹلہ کے دس سے زائد دیہات گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی عملی خدمت کر رہے ہیں،اس علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا،یہ ان عوام کا حق ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام کے حقوق کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،یہی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے ،تحریک انصاف کی حکومت میں سب کے ساتھ انصاف ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ بلا تفریق سہولتو ں کی فراہمی مشن ہے ،ہم نے علاقے سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کیا ،پی ڈی ایم چلے ہوئے کارتوس ہیں ،ہم ان کا حساب بھی لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان کو اس ملک بچوں کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ایک سو دس ارب روپے سے رنگ روڈ پر ترقیاتی کا م شروع ہو چکا ہے ،جلد وزیر اعظم اس رنگ روڈ کاافتتاح کر یں گے ،اس سے اس خطے میں ترقی اور خوشحالی میں مزید اضافہ ہو گا ،بہت سے لوگ مسلم لیگ چھوڑکر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گیس کا مسئلہ سنگین ہے،اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کے مخالف ہیں ،چودھری نثار گروپ سے بہت سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوئے،ہماری حکومت سے قبل سابق وزراء لوگوں کے مسائل حل کرنے سے قاصر تھے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ لوک اڑھائی سال سے حلف نہیں لے رہے جو پبلک ووٹ کی توہین ہے،حلقہ پی پی 10 کے لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ حلقے کے نمائندگی ٹھیک طرح نہیں کر سگتے وہ استعفی دیں اور گھر چلے جائیں ،قوم سے وعدہ کیا جو کام 35 سال نہیں ہوا وہ ہماری حکومت میں مکمل ہوگا ،گزشتہ حکومتوں نے ملکی معیشت کو ڈبو کر رک دیا ،2023 کے انتخابات میں بھی ہماری حکومت سرخروع ہوگئے ،پیپلز پارٹی استعفیٰ نہیں دی گی وہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے،احتجاج کرنا اپوزیشن کا بنیادی حق ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں شجاع عظیم نے دو طیارے لیز پر حاصل کیے،ان کی لیز اس سال جولائی میں مکمل ہوئی ، تب پی آئی اے متاثر ہوئی،کرونا وائرس کی وجہ سے ہم بقایا جات ادا نہ کرسکے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام کمپنیوں کے واجبات جلد ادا کر دیے جائیں گئے،حکومت پاکستان کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ 22 تاریخ ور 23 تاریخ کو پاکستان نمائندگان مالائیشین عدالت میں گیس لڑیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ 35 سال میں اداروں کو تباہ و برباد کیا گیا ،گزشتہ حکومتوں میں اوپر والی گندگی نیچے تک پہنچی ہے تمام اداروں سے جلد کرپشن ختم کر دی جائے گی،کسی کی زمین پونے داموں نہیں دی جائے گی، تمام زمین داروں کے حقوق کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات