2018 ء میں انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرکے دم لیں گے ،بشریٰ رند

بلوچستان کے پسماندگان اضلاع کے مسائل پر قابو پانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہے ہیں ،پارلیمانی سیکریٹری

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ بلوچستان عوامی پارٹی کی مخلوط صو بائی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرکے صوبے کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لائے گے 2018 ء میں انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرکے دم لیں گے بلوچستان کے پسماندگان اضلاع کے مسائل پر قابو پانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہے ہیں محترمہ بشریٰ رند صاحبہ نے کہا کہ موجودہ دور ترقی و خوشحالی کا ہے بلوچستان عوام کی خوش نصیبی ہے کہ انہیں جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کی مخلوط حکومت قائم ہے جوکہ تیزی سے صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناکر صوبے سے دیرینہ پسماندگی کے خاتمہ کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صوبے کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے تمام شعبوں میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف العمل ہیں اور کہا کہ بلوچستان عوام سے کئے گئے تمام وعدے تسلسل کے ساتھ پورے کررہے ہیں ان شاء اللہ تعالی جلد بلوچستان کے دیرینہ مسائل پر قابو پاکر عوام کو تبدیلی دکھائیں گے بی اے پی صوبے کے عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔