مکوآنہ،مکوآنہ/ موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی، *لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی گٹکا برآمد

پیر 18 جنوری 2021 19:33

مکوآنہ/ جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) موٹر وے پولیس بیٹ 31 سکرنڈ کے آپریشن آفسر ارباب علی زرداری جو کہ اپنی معمول کے مطابق پیٹرولنگ ڈیوٹی پر تعینات تھے دوران ڈیوٹی نیشنل ہائی وے پر مشاخ کے قریب دیکھا کہ ایک نمبر BHL-217 کرولا کار خطرناک طریقے سے چلاتے ہوئے پائی جس کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن کار نہیں رکی جس کی اطلاع کنٹرول روم اور سکرنڈ کے قریب موجود پیٹرولنگ موبائل دی۔

اطلاع ملنے پر ڈیوٹی پر موجود پیٹرولنگ آفیسر بشارت اللہ اور پیٹرولنگ آفیسر حبیب اللہ نے مذکورہ کار کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور کار کو روک کر رات میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساتھ کیلے کے باغات میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اس کے ساتھ کار میں موجود دوسرے شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جس نے اپنا نام ایوب بروھی اور مفرور ڈرائیور کا نام نور بخش بروھی بتایا ہے۔

دوران تلاشی مذکورہ کار 25 بوریاں جس کی مالیت تقریباً 13 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے کا مضر صحت غیر ملکی گٹکا سفینہ برآمد ہوا ہے جو کہ رانی پور سے شھداد پور لے جایا جا رہا تھا۔مذکورہ کار سمیت 25 بوریاں سفینہ گٹکا اور گرفتار ملزم ایوب بروھی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سکرنڈ تھانے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر موٹر وے پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔