پولیس نے کراچی کے علاقے ڈالمیاسے مقابلے کے بعدبھتہ خور کو گرفتار کرلیا

بدھ 20 جنوری 2021 12:23

پولیس نے کراچی کے علاقے ڈالمیاسے مقابلے کے بعدبھتہ خور کو گرفتار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پولیس نے کراچی کے علاقے ڈالمیاسے مقابلے کے بعدبھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈالمیا میں مانک اسکول کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد احمد علی مگسی گروپ کے بھتہ خور صفیان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے 3 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی بھتہ خور نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ماہ قبل پرانی سبزی منڈی کے قریب بلڈر کو لاکھوں روپے کے بھتہ کی پرچی اور پستول کی گولیاں بھیجی تھیں ، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی تھی۔