پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا ‘تر جمان پنجاب حکومت

پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنی1500کارکنان بھی جمع نہ کرسکیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 20 جنوری 2021 14:06

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا ‘تر جمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا،الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیلئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں،پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنی1500کارکنان بھی جمع نہ کرسکیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت کا جڑواں شہر اور میزبان کی حیثیت رکھنے والے راولپنڈی کی سیاسی قیادت عوام تو درکنار اپنے کارکنوں کو بھی سڑکوں پر نہ لاسکیں۔

حکومت کیخلا ف بننے والے اتحاد میں دراڑیں پید ا ہو چکی ہیںبلاو ل پی ڈی ایم کی کشتی سے اتر گیا ہے با قی جماعتو ں کی لیڈر شپ پر چھلا نگیں مارنے کی تیاری کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتو ں کے پاس کر پشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے علاوہ کو ئی ایجنڈا نہیں ملک اور قوم کو لو ٹنے والو ں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کر چکی ہے ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صر ف ایک این آراو کی مار ہیں آ ج اگرمریم صفدر کو این آ راو مل جائے سب تحریک کھوکھاتے چلی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کسی بھی چور وں اورلٹیروں کو این آ ر او نہیں دیں گے جنہوں نے ملک لو ٹا ہے ان سے پا ئی پا ئی کی و صو لی عوام کی خواہش ہے لہٰذا عوام کو کسی صور ت مایو س نہیں کیاجائے گا۔